• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، آئندہ 48گھنٹوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی

کراچی میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کے شمال میں داخل ہوگا تاہم شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13فروری سےشہرمیں سائبیرین ہوائیں چلنے سے موسم مزیدسرد ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9٫8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب44فیصد ہے۔

تازہ ترین