• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں ایک اور بچی زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں ایک اور بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد کی مدعیت میں ملزمان سلیم اور زاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 7سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین