آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ماضی کویاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سلمان خان نے اْس وقت ان کا ساتھ دیا اور ان کی اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی ان پر یقین نہیں تھا۔

1995 کی سپر ہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی اس رومانوی فلم کی بدولت شاہ رخ خان کوناصرف بالی ووڈ میں ’کنگ آف رومینس‘کا خطاب ملا بلکہ وہ راتوں رات بالی ووڈ کے افق کا سب سے چمکتا ہوا ستارہ بن گئے تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی اس فلم کو ریلیزسے قبل سوائے سلمان خان کے ان کے تمام دوستوں نے نا پسند کردیا تھا۔

شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے واقعات دہراتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘کا پریمیئر ہوا تھا اس وقت میرے دوستوں نے کہا اگر تم اس فلم میں نا ہوتے تو شاید یہ فلم زیادہ اچھی ہوتی، یہ بات سن کر میں بہت اداس ہوگیا تھا ۔


تاہم سلمان خان وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم دیکھ کر کہا یہ فلم زبردست ہے۔

شاہ رخ خان آج بھی یہ قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اوراس کے ساتھ ہی انہوں نے کاجول، مادھوری، چوہی چانولہ سمیت اپنی فلموں کی تمام اداکاراؤں کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے انہیں ’’رومینٹک ہیرو‘‘ کا خطاب ملا۔

واضح رہے کہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے زیادہ ہٹ اور طویل عرصے تک چلنے والی فلم ہے جو تقریباً 24 سال گزرنے کے باوجود آج بھی ممبئی کے سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں