• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے سپر اسٹور پر زائد المیعاد اشیاء کی فروخت

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع سپر اسٹورز پر زائد المیعاد مضر صحت اشیاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام نے زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کے انکشاف کے بعد نارتھ ناظم آباد کے سپر اسٹور پر 30ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری میں واقع ایک اور سپر اسٹور کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سپر اسٹور پر منجمد اشیاء زائد المیعاد ہونے کے باوجود فروخت کی جا رہی تھیں۔

حکامسندھ فوڈ اتھارٹی نے ان سپر اسٹورز کو معیار بڑھانے کے لیے نوٹس بھی دیا ہے۔

تازہ ترین