• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 17 سے 22 فروری کو پیرس میں ہوگا

فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) اجلاس کیلئے پاکستان نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 17 سے 22 فروری کو پیرس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری فنانس کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا،دفترخارجہ کے ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم احمد فاروق بھی وفد میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور نیکٹا کے اعلٰی حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دو روز قبل نیکٹا آفس میں بین الوزارتی اجلاس میں حکمت عملی بنائی گئی ،وفد حکومت پاکستان کے اقدامات پیرس اجلاس کے سامنے رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

ایشیا پیسیفک گروپ گزشتہ ماہ ہونے والے سڈنی اجلاس کی رپورٹ بھی پیش کرے گا۔

تازہ ترین