ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں بےروزگاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے ، کراچی میں ان 6ماہ میں ایک لاکھ خاندان بے روزگار ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بیروزگار کیے گئے ایک لاکھ تباہ حال خاندانوں کی کفالت کےلیے باہر نکلیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سردیاں لمبی ہوگئی ہیں، لوگ سردیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’’جانا ہے تو جاؤ، ورنہ رمضان تک رک جاؤ‘‘۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی میں گرمیاں بھی سخت آئیں گی، گرمیوں میں شہر میں پانی کی شدید کمی ہوگی اور شک ہے کہ شہر میں پانی پر فسادات نہ ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو سر جوڑ کر قومی ایجنڈے پر بیٹھنا ہوگا، 10 سال پہلے میں نے قومی ایجنڈے کی بات کی مگر کسی نے کان نہیں دھرے، ہم مل کر ان مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔