• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان کے لندن میں 4 اپارٹمنٹس کی موجودگی کا انکشاف

نیب کے زیر حراست پی ٹی آئی کےرہنما و سابق وزیرعبد العلیم خان کے لندن کے مہنگے علاقوں میں چار اپارٹمنٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران نیب افسران نے علیم خان سے رقم کی بیرون ملک منتقلی اورجائیداد سے متعلق سوالات کئے۔

نیب افسران نے علیم خان سے پوچھاکہ چاروں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے آپ کے پاس پیسا کہاں سے آیا؟

دوہزار پانچ میں برٹش آئرلینڈ میں بنائی گئی کمپنی کیا آپ کی ہے؟

نیب افسران نے آف شورکمپنی کی ملکیت اور دیگر معاملات کی دستاویزات بھی مانگیں۔

نیب کی تفتیش میں علیم خان کے لندن میں 4 اپارٹمنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے علیم خان کو 6 فروری کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تازہ ترین