پاکستان ویمنز ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے ہرادیاسدرا امین نے 96 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ قرارپائیں،ندا ڈار نے 81 رنز بنائے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے،سدرہ امین 96 رنز بناکر نمایاں رہیںجبکہ ندا ڈار نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جوابی اننگز میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم آخری اوور میں 206 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے میکلین 82 اور ٹیلر 48 رنز بناکر نمایاں رہیں، ڈائنا بیگ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ،سیریز کا فیصلہ کن معرکہ پیر کو ہوگا۔