وزیر اعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیےآج دبئی روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے، وہ سمٹ سے خطاب میں مضبوط اور خوشحال پاکستان کےلیے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔
سالانہ عالمی سربراہ اجلاس میں مختلف ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ دبئی جارہے ہیں۔