وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کسی متفقہ بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیراعظم عمران خان آج دبئی میں سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوگی، ملاقات سے آئی ایم ایف کے موقف کو سمجھنے اور اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے، ایسی شفاف ڈیل چاہتے ہیں جو قلیل مدت میں پاکستان کے لیے مددگار ہو اور ہمارے طویل مدتی معاشی مقاصد پر اثرانداز نہ ہو۔