• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر(بیورورپورٹ)نواں گوٹھ کے علاقےمیں ملزم کی پولیس پرفائرنگ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس ترجمان کےمطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود نواں گوٹھ کے علاقے میں موٹرسائیکل پرسوار پولیس اہلکارگشت پرتھے کہ منشیات فروش ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس نےجواب میں ہوائی فائرنگ کی،اس دوران ملزم موقع سےفرارہوگیا ، ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔تھانہ اے سیکشن اورنیوپنڈ تھانے کی پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جلد ہی ملزم کوگرفتار کرلیاجائےگا۔
تازہ ترین