• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ آپریشن ‘ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، 10ملزمان گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ہوسٹری تھانے کی حدود میں رات گئے سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے گوٹھ علی محمدگوپانگ کے قریب سیال گوٹھ میں مطلوب ملزم علی گوپانگ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا اس دوران گوٹھ کے مکینوں نے چھاپے مارنے والے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا جس پر ڈی ایس پی سائٹ‘ ہوسٹری‘ سمیت 6ڈی ایس پیز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری یرغمال اہلکاروں کو چھڑوانے کے لئے روانہ ہوئی تھی ‘سوشل پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی اطلاع پر حیدرآبادپولیس کے ترجمان کاکہناتھاکہ پولیس اہلکار سرچ آپریشن کےلئے گئے تھے تاہم گوٹھ کی خواتین کے نکلنے پر کوئی کاروائی کئے بغیر واپس آگئے کسی اہلکارکو یرغمال نہیں بنایاگیا تھا۔ علاوہ ازیں پنیاری پولیس نے چیکنگ کے دوران پنیاری نہر کے ساتھ واقع گوٹھ آڈو خان جتوئی کے قریب موٹرسائیکل سوار دومشکوک افراد کورکنے کے لئے اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی اورفرارہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد زخمی ہونے والے ایک ملزم فتح محمد عرف نتو عمران کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمدکرلیا ہے ‘گرفتارملزم کے خلاف ڈکیتی اور چوری کے الزام میں 14مختلف کیسزدرج ہیں ۔سخی پیر پولیس نے دوران گشت منشیا ت فروش محمداسماعیل عرف اسلم چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1020گرام چرس برآمدکرلی ہے۔ کینٹ پولیس نے اشتہاری ملزم ذیشان راجپوت کو چیکنگ کے دوران گرفتارکرلیاہے۔ بی سیکشن پولیس نے لطیف آبادنمبر 6 میں جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکر 8جواریوں عبدالسلام‘ جمعہ خان‘ منیر‘ عبداللہ ‘عبدالستار‘ محمدرفیق‘ عبدالرشید اورمحمدابراہیم کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی اورتاش کی گڈیا ں برآمدکرلی ہیں۔
تازہ ترین