• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، خاتون سمیت 2 شدیدزخمی

دینہ (نامہ نگار) دینہ کے قریب تیزرفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے خونی کھائی میں جا گری ،خاتون سمیت 2افراد شدیدزخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔لاہور سے راولپنڈ ی جاتے ہوئے کار چک اکا کے موڑ کے مقام پر پہنچی تو کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے کار میں سوار ڈرائیور اور خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ اس خطرناک موڑ پر پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں اور کئی لوگ جان سے جا چکے ہیں ۔
تازہ ترین