• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ 36 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس اور دیگر شہروں میں ہزاروں پیلی جیکٹ مظاہرین نے صدر میکروں کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، ایک موٹر سائیکل سمیت پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پیلی جیکٹ مظاہرین صدر میکروں کی معاشی پالیسیوں کے خلاف 17 نومبر 2018ء سے احتجاج کررہے ہیں۔

تازہ ترین