• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر واقع جنگلات کا صفایا ہوگیا

ضلع بدین میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر واقع جنگلات کا صفایا ہوگیا، پانی کی قلت اور درختوں کی کٹائی نے جنگلات کانشان تک مٹا دیا جبکہ وسیع رقبے پر بااثر افراد قابض ہوگئے۔

ضلع بدین کے جنوب میں واقع بوہڑکی کا یہ جنگل 17 ہزار ایکڑ اراضی پر محیط تھا،کبھی یہاں 28اقسام کے لاکھوں درخت پائے جاتے تھے مگر اب یہ جنگل صرف گنتی کے سوکھے درختوں تک محدود ہے۔

تعلقہ گولارچی کے جنوب میں واقع 17 ہزار ایکڑ اراضی پر محیط رڑی کے جنگلات کا تو نشان بھی باقی نہ رہا ہے درختوں کی مکمل کٹائی کے بعد اب اس اراضی پر بااثر افراد قابض ہیں یابااثر افراد کو لیز کردی گئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے اثرات علاقائی ماحول پر بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین