• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گیس سلینڈرزکےخلاف کارروائیاں تیز

کراچی کے تعلیمی اداروں کی وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سیلنڈرزکے استعمال کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسکولز ،مدرسہ ، کالجز اور جامعات کی وینز میں میں سی این جی اور ایل پی جی سیلنڈرزکے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی وینز میں سلینڈرز لگانے پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، لگی وینز کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کہتے ہیں کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی وینز کو لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی ہوگی ۔

تازہ ترین