• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ساحلی مقام پر موسیقی کے سر بکھر گئے


کراچی کے ساحلی مقام پر صوفیانہ موسیقی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد کےساحلی مقام پر صوفیانہ موسیقی کے سر بکھر گئے ، ساحل پرواقع تفریحی مقام پرصوفیانہ قوالیوں نے سماں باندح دیا۔

محفل کا آغاز ہوا کمسن گلوکارہ نبیہہ اصفحانی کے کلام سے ۔۔۔ نبیہہ نے دلکش سُرلگا کرعوام سے بھرپور داد سمیٹی ۔

صوفیانہ گیتوں کے علاوہ معروف قوالیاں بھی پیش کی گئیں جبکہ کلچرڈانس بھی پیش کیاگیا۔

ہاتھوں میں سفید چوڑیاں،اورروایتی لباس میں ملبوس فنکاروں نے اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، محفل میں صوفیانہ رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین