• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سی این جی اسٹیشنز دو روز بعد کھل گئے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دو روز بعد کھل گئے۔ شہر کے کچھ رہائشی علاقے تاحال گیس کے کم پریشر کا شکار ہیں جس کے باعث گھریلو صارفین کو دشورای کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جمعرات کی رات دس بجے سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس بند کردی گئی تھی۔

ایس ایس جی سی کےسسٹم میں گیس پریشر کی خرابی ہوئی جسکے باعث عوام دو روز تک گیس کی راہ کو تکتے رہے۔

دو روز تک سی این جی پر گاڑیاں چلانے والے اپنے روزگار سے بھی محروم رہے۔

رکشا ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔اور اب لمبی لمبی قطار میں کھڑے ہوکر باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

خدا خدا کرکے سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال ہوئی تو دوسری جانب شہر کے کچھ رہائشی علاقے گیس کے کم پریشر کا شکار ہوگئے۔

متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر بلاک 8 اور بلاک گیارہ،،، پی ای سی ایچ ایس نورانی ایریا،،،ایف بی ایریا بلاک 1،گرو مندر،،صفورہ گوٹھ اور اس کے قریبی علاقوں میں صارفین کو گیس کے کم پریشر کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔

عوام نے شکایت کی ہے کہ 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے کو ہر ماہ گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ صنعت کاروں اور سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعہ کو سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) انتظامیہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

ملاقات کے دوران گیس کی موجودہ صورتحال کو سمجھتے ہوئے صنعتکاروں نے کہا تھاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے کے لئے اتوار کے دن 24 گھنٹے سندھ بھر کے 7 صنعتی زونز مکمل بند رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین