• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہربوسٹن میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کاآغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز پر مشتمل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس مقابلے کیلئے خصوصی طور پر2000فٹ لمبا اسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیاہے جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھر دیا گیا ہے۔

مقابلے میں ماہر اسکیٹرز ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پرریس لگاتے دکھائی دے رہے ہیں اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوششوں کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین