آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر11؍ ربیع الثانی 1441ھ 9؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گوجرانوالہ، پتنگ کی فیکٹری پر چھاپا، 5 افراد گرفتار

گوجرانوالہ میں پتنگیں بنانے والی فیکٹری پرپولیس نے چھاپا مار کر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ گیارہ سو سے زیادہ پتنگیں اور دھاتی ڈور کی چرخیاں قبضے میں لے لیں۔

سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایت پر پتنگ سازی اور پتنگ بازی کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پیپلز کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں بنانے والی فیکٹری سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ملزمان سے گیارہ سو سے زائد پتنگیں اور دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں ۔

ملزمان کیخلاف تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متفرق سے مزید