• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگا پور: رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں سے سج گیا


نئے چینی سا ل کی آمدپر جہاں دنیا کے مختلف ممالک میں فیسٹیولز اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں سنگاپور میں بھی اس حوالے سے جشن عروج پر ہے۔

اس ہی سلسلے میں سنگاپورکی کئی سڑکوں اور شاہراہوں کو رنگا رنگ دیوہیکل لالٹینوں سے سجا یا گیا ہے جو رات کے وقت روشنی میں دلفریب منظر پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

روشنیوں سے سجی یہ دیوہیکل لالٹینیں سڑک سے گزرنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

لائٹوں کو روشن کرنے کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے فضاء جگمگا اْٹھی۔

تازہ ترین