• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں مستحق افراد کے علاج کیلئے فنڈ قائم

حکومت بلوچستان نے صوبے کے مستحق افراد کے لیے انڈو ومنٹ فنڈ قائم کردیا۔جس کے تحت کینسر، دل، ہیپا ٹائٹس سمیت 7 مہلک امراض کا علاج ہوسکے گا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ محکمہ سماجی بہبود کےزیرانتظام قائم کیاگیاہے۔

فنڈکی شفافیت یقینی بنانےکےلئے صوبائی وزیرسماجی بہبود کی سربراہی میں ایک بورڈبھی تشکیل دیاگیاہے۔

اس فنڈ کےذریعے مستحق افراد کو کینسر،امراض قلب،جگرکی پیوندکاری،ہیپاٹائی ٹس سمیت مختلف مہلک امراض کے علاج کےلئےمکمل معاونت فراہم کی جائےگی۔

واضح رہے کہ اس انڈوومنٹ فنڈکےتحت ملک بھر کے17سےزائداسپتالوں میں مستحق افرادکاعلاج ممکن ہوگا۔

مستحق افرادپینل پراسپتالوں سےامراض کےریفرل لیٹرکےحصول کےبعددرخواست دینےکےاہل ہوں گے۔

تازہ ترین