• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ میں طوفان ’ایرک‘ نے تباہی مچا دی ، ’ایرک‘ طوفان کے دوران حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان ایرک برطانیہ کے مشرقی و مغربی شہروں سے ٹکراگیا جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا، درخت اور پول گر گئے جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیاکے مطابق طوفان ایرک کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں ہیں ۔

رپورٹ کے مطابقبارشوں اورتیزہواوں کےباعث ویلز،جنوبی انگلینڈاورشمال مغرب میں سیلاب کاخطرہ ہےجبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتےکی رات اور اتوا کوتیزہواووں،بارش کاامکان ہےجبکہ جنوبی انگلینڈ میں کہیں کہیں برفباری کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نےوارننگ جاری کردی ہے۔  

تازہ ترین