• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

وزیراعظم عمران خانورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم کو دبئی دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی تھی، ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ،وزیرخزانہ،وزیر بحری امور بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ مشیر تجارت،معاون خصوصی ڈاکٹرعشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم7 دبئی میں ویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سےخطاب کریں گے اورپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ حکومتی ترجیحات اور وژن پر بھی گفتگوکریں گے۔

سمٹ میں سربراہان مملکت اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کریں گے۔

دبئی میں حکومتوں کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس 3روز جاری رہے گا جس میں 140 ممالک سے 4,000 سے زائد ممتاز شخصیات شریک ہیں۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ متحدہ عرب امارات میں ہماری آئی ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہوگی، پاکستان چاہتا ہے آئی ایم ایف سےایسی شرائط پر آگے بڑھے جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی ہوگی، وزیراعظم پاکستان کانفرنس میں بطور کلیدی اسپیکر اظہار خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خطے ,بالخصوص پاکستان کوگورننس کی بے حد ضرورت ہے، ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورننس کی وجہ سے جنم لیا، وزیراعظم کی کوشش ہےاداروں کی پرفارمنس بہتر بنانے کا ماڈل لا سکیں۔

تازہ ترین