• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وسیم خان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا‘

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی سی بی کےایم ڈی وسیم خان کےانتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا،ان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےپی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کرنا ہوتا ہے،پی سی بی کو پروفیشنل آرگنائزیشن بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم خان آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں بھی کھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان کے لئے بھی کھیلے ہوئے ہیں، پی سی بی کو ایسا ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو دنیا میں کسی ادارے سے کم نہ ہو ، وسیم خان کی لیڈر شپ کا کوئی ثانی نہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کاؤنٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں،انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو کاؤنٹی کو بھی ہیڈ کیا ہے، وہ پہلے پاکستان نژاد برطانوی ہیں جنہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئین کے جائزے پر کام ہو رہا ہے، ان کےپاس کمرشل ،بزنس تجربہ بھی ہے۔

تازہ ترین