• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کےمقتولین کےورثا کا احتجاج

لاہور میں سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثا کی جانب سے مال روڈ پر احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے شرکت کی ۔فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔

احتجاج میں مقتولین کے ورثا کے ساتھ ساتھ طالبعلموں اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔

مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور جلدملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

انارکلی سے نکالی جانے والی یہ ریلی چیرنگ کراس تک جائے گی۔

تازہ ترین