آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہےکہ ق لیگ حکومت کی حلیف ہے اور رہے گی ، اتحاد قائم ہے اور مضبوط ہوگا ، وفاقی کابینہ میں جب بھی توسیع ہوگی ق لیگ کو حصہ ملے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے شکایت آرہی ہیں کہ نیب چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنگ کر رہا ہے، نیب کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، (ق) لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں، ہمارا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اسپیکر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہے ہیں، بہت جلد صوبائی اور وفاقی کابینہ میں (ق) لیگ کے مزید ارکان شامل ہوں گے۔

نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب میں (ق) لیگ کے دو وزراء کام کررہے ہیں، اپوزیشن کی کوشش ہے کہ رکاوٹیں ڈالیں تاکہ حکومت کامیاب نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر نے کہا کہا ہم نے متحد ہو کر چلنے کا عہد کیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ افواہیں اڑانے والوں کا کام ہی رخنے پیدا کرنا ہے، ہم وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سازش کی تو ہماری پارٹی اس کا ساتھ نہیں دے گی ، چاہے جو مرضی ہوجائے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں