• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف معاشی اصلاحات پر متفق

پاکستان اور آئی ایم ایف معاشی اصلاحات پر متفق ہیںآئی ایم ایف نے علامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں ،معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

کرسٹین لاگارڈنے کہا کہ حکومت کی فیصلہ کن پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کے مضبوط پیکج سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دبئی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اچھی اور تعمیری ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں حالیہ معاشی ترقی اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ جاری آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کے تناظر میں گفتگو ہوئی۔

کرسٹین لگارڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کے مضبوط پیکج سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات مضبوط معیشت پاکستان کی ترقی کی بنیاد فراہم کریں گی۔

کرسٹین لوگارڈ نے کہاکہ لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کےلیے غریبوں کا تحفظ اور بہتر گورننس نئی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

تازہ ترین