• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے گینگ کارندوں سمیت 53 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رینجرز اورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے گینگ کارندوں سمیت53 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد ،بغدادی ،سہراب گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان راشد رشید ،جگن لعل کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کا تعلق گینگ وار گروپ سے ہے اور ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری منشیات فروشی میں ملوث ہیں ،سہراب گوٹھ کے علاقے سے رینجرز نے ایک ملزم ارسلان کو گرفتار کیا جو کہ بھتہ خوری میں ملوث ہے ،بلوچ کالونی ،محمود آباد ،ماڈل کالونی ،گلشن اقبال،عوامی کالونی ،سہراب گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہو ئے 12ملزمان امتیاز،وحید علی ،زوار حسین ،عرفان علی ،جمیل،نواز علی ،طاہر حیات ،عبدالکریم ،عمار،حسنین عباسی ،ظہیر،اقبال کو گرفتار کرلیا جو کہ ڈکیتی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں ،نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے 8اسٹریٹ کرمنلز زشعیب،علی رضا،جنید،بلال ،شان، فرقان، عباس، شہزادکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ڈیفنس پولیس نے 5جواریوں سمیر،افضل ،زبیر ،نذیر،زیشان کو گرفتار کرلیا ،ابراہیم حیدری پولیس نے 2ملزمان شاہ زیب اور فرید کو گرفتار کر کے منشیات اور گٹکا برآمد کرلیا ،قائد آباد پولیس نے گٹکا فروش ریاض کو گرفتار کرلیا ،کھارادر انویسٹی گیشن پولیس نے 2مفرور ملزمان منہاج السلام اور خرم میمن کو گرفتار کرلیا ،گلبہار پولیس نے 2ملزمان جنید مسیح اور ایمل خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،سرسید پولیس نے 3ملزمان نادر علی ،سردار اور شہریار کو گرفتار کر کے ٹرپل ٹو رائفل اور پستول برآمد کرلی ،جمشید کوارٹر پولیس نے 5ملزمان ظہور احمد ،وارث شاہ ،طارق،شکیل ،عاصم کو گرفتار کرلیا ،عیدگاہ پولیس نے مختلف کارروائی میں 8ملزمان عمران، ادریس، ثاقب، وقاص، ندیم، سہیل، شوکت، شفیق کو گرفتار کرلیا ،گلشن اقبال پولیس نے مختلف علاقوں جمالی کالونی ،مدینہ کالونی ،رحمانیہ کالونی ،ضیاء کالونی میں سر چ آپریشن کرتے ہوئے 2ملزمان بشیر اور حنیف کو گرفتار کر کے اسلحہ ایک کلو چرس برآمد کرلی جبکہ 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تازہ ترین