• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف رپو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کا دیوالیہ کرنے والوں کو چھوڑنا عوام پر ظلم اور انصاف کا قتل ہوگا ،آئی ایم ایف سے سود پر قرضے مہنگائی میں مزید اضافے کا اعلان کررہے ہیں ،معاشی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے ،حکمران عوام دوست پالیسیاں بنانے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی اکائیوں کوشامل کر یں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی بیرونی سازشوں اور بالخصوص بھارتی دہشتگردی کا سامنا ہے ،پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے ،پاکستان کے عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں اور کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین