• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی اصلاح کے لئے علماء اپنا حقیقی کردار ادا کریں، قاری صہیب میر

کراچی (پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر قاری صہیب میر محمدی نے کہا ہے کہ عوام کی اصلاح کے لئے علماء اپنا حقیقی کردار ادا کریں ، حکمرانوں سے اصلاح احوال کی کوئی امید نہیں ہے تبدیلی کے سب دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آل سندھ اہل حدیث کانفرنس ‘‘ کے انعقاد کے حوالے سے مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ و کراچی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں بلکہ تربیت سے آیا کرتی ہے اور بد قسمتی سے کسی بھی حکمران نے عوام کی تربیت کے لئے کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی۔ اجلاس میں مولانا ابراہیم طارق ، مولانا یوسف کاظم ، مولانا افضل سردار ، مولانا عبد الوہاب سیٹھار ، شیخ محب اللہ ، مولانا سلمان احمد، مولانا مزمل صدیقی ، مولانا ابو بکر ارشد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین