• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کیلئے اداروں کے ساتھ عوام بھی کردار ادا کریں، سلمان مراد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صفائی کے لئے ادارے کہ ساتھ اہالیان کو بھی اپنا بھر پور حصہ ڈالنا ہو گا کچھ شکایات کا جائزہ لینے کے لئے جب متعلقہ مقام پر گئے تو اہل علاقہ نے خالی پلاٹ کو کچرہ دان بنایا ہوا تھا جبکہ ضلع کونسل کا ڈمپنگ پوائنٹ اس سے چند قدم کے فاصلے پر تھا ۔چند افراد کی غلطی سے سیکڑوں افراد نے تکلیف اٹھائی ۔اس طرز عمل کا خاتمہ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مواچھ،لال بکھر ،گابوپٹ میں صفائی کے مختلف امور اور ترقیاتی پروجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ایم پی اے لیاقت آسکانی ،اراکین کونسل ایوب ساسولی ،رئیس غلام سرور بھی موجود تھے ۔چئیرمین نے مزید کہا کہ عملہ اس امر کو یقینی بنائے کہ مین شاہراہوں کے ساتھ اندورنی علاقوں کو بھی مساوی طریقہ سے کلئیر کرے ۔

تازہ ترین