• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر بھارتی بربریت کھلی دہشت گردی ہے، سید شرافت حسین

کراچی(پ ر) انجمن عاشقان مدینہ کے تحت یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شرافت حسین نے کہا کہ شہدائے کشمیر کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیری عوام بہت جلد آزادی کی بہاریں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کھلی دہشت گردی ہے اس موقع پر عمران غلام حسین، محمد سلیم، محمد اکرم، محمد ابراہیم، فرحان جمیل، نقی دہلوی، ماسٹرنعیم نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین