• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتری نظام میں ای گورننس متعارف کرائی جائے گی،نوابزادہ تیمور

کراچی(پ ر)سندھ کے انفارمیشن سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر صوبائی حکومت کے دفتری نظام میں ای گورننس متعارف کرائی جائے گی تاکہ بدانتظامی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماجو کی کمپیوٹر سائینس اینڈ انجینئرنگ فیکلٹی کے زیر اہتمام ڈیٹا سائینس کے موضوع پر ہونے والی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، ڈاکٹر عاصم امداداور ڈاکٹر شجاعت مبارک نے بھی خطاب کیا۔نوبزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ ہمیں اپنے اسکالرز اور سائینسدانوں کو یہ کریڈٹ دینا چاہئے کہ انہوں نے علم کے مراکز قائم کرکے انہیں اعلیٰ کارکردگی کانمونہ بنایا، ہمیں اپنے صوبہ میں انقلابی تبدیلیوں ان جیسے ماہرین تعلیم کی مدد درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور آئی ٹی منسٹر ای گورننس ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم آئی ٹی ایجوکیشن،ہیلتھ،پبلک سیکٹر،سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لئے پہلے ہی سے کام شروع کرچکے ہیں۔
تازہ ترین