• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی تعلقات کو مستحکم بنایا جائے گا، چیئرمین ایچ ای سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان مراکش کے ساتھ تعلیمی روابط و تعلقات استوار کرنے کے لئے اقدامات کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبہ جات میں تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔یہ بات چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے پاکستان میں مراکش کے سفیرمحمد کارمونی سے اُن کی ایچ ای سی آمد کے موقع پرملاقات کے دوران کی ۔ ڈاکٹر بنوری نے کہا کہ ایچ ای سی مراکش سفارتخانے کے ذریعے مراکش کی وزارت برائے اعلٰی تعلیم و سائنسی تحقیق کے ساتھ روابط استوار کرے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان طلباء اور فیکلٹی کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیا۔مراکش کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کئی شعبہ جات بشمول تعلیم میں باہمی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا بھر کے ممالک کے فاصلوں کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے اس لئے دونوں ممالک کے فاصلے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

تازہ ترین