• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کا حصول عین عبادت ہے، مولانا محمد عون نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں منعقدہ تعلیمی و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ تعلیم کا حصول عین عبادت ہے ،طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ اردو انگریزی کے ساتھ ساتھ عربی و فارسی کی تعلیمات کے حصول پر بھی اپنی جدوجہد کو تیز کریں کیونکہ دور تعلیم کا ہے اور دنیا کے تمام ممالک اور مذاہب اس کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ لہٰذا ہمارے بچوں کو بھی اس سلسلے میں جدوجہد کرنا ہوگی اور جدید تعلیمات کے ساتھ ساتھ علم و ادب ،اخلاق و کردار ،انسانیت ،فلاح و بہبود اور بہتری کی سمت چلنے کی کوشش کرنا ہوگی تاکہ ہم معاشرے میں ہمارا مقام بلند ہو اور ہم ایک اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں ،کیونکہ تعلیم یافتہ آدمی دوسروں کے مقابلے میں اچھی اور بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

تازہ ترین