• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان پیر کو دبئی روانہ ہوں گے۔ ایم ڈی پی سی بی پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سریز کا آخری ایک روزہ میچ بھی دیکھیں گے۔ احسان مانی 12 فروری کو پی ایس ایل 4 ٹرافی کی تقریب رونمائی اور 14 فروری کوافتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل احسان مانی پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت اور تمام ٹیموں سے ملاقات کرینگے ۔دونوں عہدیدار16 فروری کو دبئی سے وطن واپس آجائیں گے۔ جبکہ 24فروری کو چیئرمین آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوں گے۔ اجلاس کے دوران پاکستان سرفراز احمد کی پابندی کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔

تازہ ترین