• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میچز کیلیے عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائینگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میچوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 28 فروری تک مکمل کرلی جائے گی۔ اسٹیڈیم کے اطراف اسپتالوں اور دیگرمکینوں کے لئے شٹل سروس شروع کی جائے گی ۔لائیو میچز کیلئے بیچ پارک، جھیل پارک، گلشن جناح پارک، عمر شریف پارک نارتھ ناظم آباد، تعلیمی باغ پارک فیڈرل بی ایریا، سر سید پارک، ہل پارک، باغ جناح فرئیر ہال پارک، عزیز بھٹی پارک گلشن اقبال، ایس ٹی 15 کلفٹن، ٹو کے سخی حسن پارک، نارتھ ناظم آباد، فتح پارک ڈی ایم سی سنٹرل، ماڈل پارک، نارتھ ناظم آباد، امیر خسرو پارک اور جناح گرائونڈ اور دیگر پارکس اور مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائینگی۔
تازہ ترین