کراچی،اسلام آباد (خبرایجنسیاں،مانیٹرنگ سیل ) پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان آمریت نواز ہیںانہیں جمہوریت راس نہیں آتی،وزیراعظم کے پاس ملکی معاملات چلانے کی عقل و بصیر ت نہیں ، وزیراعظم مغلیہ شہنشاہ کی طرح سب کو اپنا تابع دیکھنا چاہتےہیں۔ تفصیلات کےمطابق پی پی رہنمامولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا بے بس وزیراعظم نہیں دیکھا،انہوں نے ثابت کر دیا ہے وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں،ان کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ بادشاہت نافذ کر کے انہیں بادشاہ قرار دیا جائے، افسوس کہ خود کو منتخب وزیر اعظم کہنے والا پارلیمنٹ کے مستقبل سے مایوس ہوگیا ہے، عمران خان کے حالیہ بیانات کے بعد لوگ انہیں سلیکٹڈ کہنے میں حق بجانب ہیں، وزیراعظم نے دیار غیر میں بھی ایک آمر کی دور کی تعریف کی، یہ کیسے منتخب وزیراعظم ہیں جو بیرون ملک جاکر اپنے ملک کی برائیاں کرتے پھر رہے ہیں،عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ آمریت نواز ہیں اور جمہوریت انہیں راس نہیں آتی جسے ایوبی آمریت اچھی لگتی ہو وہ بھٹو صاحب کی نیشنلائیزیشن کو کیسے اچھا سمجھے گا۔ عمران خان پاکستان میں ایک بار پھر ایوب خان کی معاشی پالیسی نافذ کرنا چاہتا ہے۔