• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے مسئلہ ڈیل کا نہیں شرائط کا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے‘ معاشی مقاصد پر اثر انداز نہ ہونے والی قلیل مدتی ڈیل چاہتے ہیں ، ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے۔اتوار کو فواد چوہدری نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ایسی شفاف ڈیل چاہتے ہیں جو قلیل مدت میں پاکستان کیلئے مددگار ہو اور ہمارے طویل مدتی معاشی مقاصد پر اثرانداز نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی متفقہ بیل آوٹ پیکیج کا خواہاں ہے ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے۔

تازہ ترین