• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے علیحدگی اختیارکر لی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اورسپیکر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،شہباز شریف جو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اطلاعات و نشریات، قانون و انصاف اور امور کشمیرکی قائمہ کمیٹیوں سے الگ ہوگئے ہیں۔ سپیکر نے ان کی درخواست منظور کرلی ہے اور قائمہ کمیٹیوں سے ان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی۔

تازہ ترین