• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ٹیکس چوروں کی نشاندہی کیلئے قومی سطح پر مہم کا اجراء، ملک بھر میں گھر گھر سروے کریگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر ٹیکس چوروں کی نشاندہی کے لیے قومی سطح پر مہم کا اجراء کرے گا اس کے لیے ملک بھر میں گھر گھر سروے کیا جائیگا اور معلومات حاصل کی جائینگی ، گھروں ، دکانوں ، فیکٹریوں ، کارخانوں اور کاروباری مقامات پر معلومات حاصل کی جائینگی اور پوٹینشل ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا اور ٹیکس دہندہ کے طور پر ررجسٹر کیا جائیگا،ایف بی آرذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کرے گا ، قومی سطح کی مہم کے لیے صوبوں سے مشاورت کی جائیگی ، ملک کی مجموعی آباد ی میں سے صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ہیں جن کی تعداد تقریباً16لاکھ ہے جبکہ آباد ی کے تناسب سے ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں 60لاکھ سے 70لاکھ تک ٹیکس دہندگان ہونے چاہیں کیونکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی مجموعی آباد ی کے چار فیصدفیصد لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں ۔

تازہ ترین