• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بنک،پاکستان میں زیر زمین پانی کیلئے ریگولیٹری لائحہ عمل تیار کرنیکی سفارش

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)عالمی بینک نے پاکستان کے لئے زیرزمین پانی تک رسائی کے بہتر انتظام کے سلسلے میں صوبائی سطح پر ریگولیٹری لائحہ عمل تیار کرنے کی سفارش کی ہے۔بینک کی طرف سے پاکستان پانی کے ذریعے مزید ترقی کر رہا ہے۔ کے عنوان سے شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرزمین پانی کے انتظام اور مربوط منصوبہ بندی کے لئے صوبائی آبی وسائل کے انتظام کے صوبائی محکموں کی استعداد کو مستحکم بنایا جائے۔رپورٹ میں پانی کے صار فین کی انجمنوں کو مقامی سطح پر نگرانی اور زیرزمین آبی وسائل کے انتظام کیلئے مستحکم بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرزمین پانی کے موثر استعمال کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی اور اس سے پانی تک رسائی اور اس کے استعمال کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین