• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات 17فروری سے شروع

اسلام آباد/پیرس (این این آئی)پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں مذاکرات کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات اور جعلی بینک اکائونٹس میں اب تک ہونے والی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان پیرس مذاکرات 22 فروری تک جاری رہیں گے، سیکرٹری خزانہ عارف خان پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کو ایشیا پیسفک گروپ سے بات چیت پر بریفنگ دے گا، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جائیگا، جعلی بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔
تازہ ترین