• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت ہے، وزیرخارجہ

دبئی(نیوز ایجنسیاں/مانیٹرنگ سیل)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور حکومت کی سوچ میں خاصی مطابقت ہے۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات اچھی اور مفید رہی اور آئی ایم ایف سے جلد پروگرام مرتب کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مالیاتی پروگرام میں کم آمدنی والے طبقے کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور آئی ایم ایف سے مذا کرا ت کی تفصیلات جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔
تازہ ترین