• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات پر آمادہ کرنے میں کسی ملک نے کردار ادا نہیں کیا، طالبان

 لاہور(مانیٹرنگ سیل)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات پر آمادہ کرنے میں کسی ملک نے کردار نہیں کیا، اس سلسلے میں ہمیشہ ہماری پالیسی کا عمل دخل تھا،امریکا کی خواہش پر بات چیت کا فیصلہ کیا،پاکستان سے باہمی مفادات پر مبنی تعلقات کیلئے رسائی حاصل کریں گے۔میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر طالبان، افغانستان میں اقتدار میں آگئے تو وہ پاکستان سے ’ برادر ملک اور پڑوسی کے تحت ‘ باہمی مفادات پر مبنی جامع تعلقات کے قیام کے لیے رسائی حاصل کریں گے۔ افغا نستا ن میں سوویت یونین کے حملے کے دوران پاکستان، افغان پناہ گزینوں کے لیے ایک اہم مرکز رہا یہاں تک کہ افغان شہری اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ اصرار بھی کیا کہ طالبان نے امریکا سے مذاکرات میں خود پہل کی۔
تازہ ترین