• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کرکٹ میں مداخلت نہیں کرتے، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کیلئے بال بھارت کی کورٹ میں ہے، احسان مانی

لاہور( رب نواز خان/عبدالماجد بھٹی ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئےبال اب بھارت کی کورٹ میں ہے ۔ ورلڈ کپ کے لیے سرفراز ہی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے ،رواں سال سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی اس حوالے سے دونوںممالک سےبات چیت جاری ہے۔ کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے کسی قسم کا کوئی سیاسی دبائونہیں ہے ۔وزیر اعظم پاکستان نے بھی اس حوالے سے کبھی کوئی حکم نہیں دیا۔سرفراز کے نسل پرستی کے حوالے سے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ تاہم سرفراز کو ایسے معاملات سے اجتناب ہی برتنا چاہیے۔ورلڈ کپ کے بعد سرفراز احمد سے ڈسکس کریں گے کہ وہ تینوں فارمیٹس میں کپتانی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے کو چ ، سلیکٹر اور کپتان سب مشاورت سے کام کرتے ہیں ۔بھارت کے ساتھ سیریز تنازعہ کے لیئے ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں تاہم بھارت سے بات چیت حکومتی اور بورڈ الیکشن کے بعد ہی ہو سکتی ہے ۔ پی سی بی میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار کےماہرین کی خدمات لے رہے معیاری کرکٹ عمران خان کا دیرینہ خواب ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔ انڈر 13 انڈر 16 اور انڈر19 سب کھلاڑیوں کی گرومنگ کریں گے۔ہمارے ہاں پچ کو بہت زیادہ استعما ل کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریک فاسٹ ود جنگ میں خصوصی گفتگو اور حاضرین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ پروگرام کا اہتمام نجی ہوٹل/ رائل پام میں گزشتہ روز کیا گیا تھا۔ پروگرام میں میزبانی کے فرائض ایڈیٹر جنگ اکنامک فورم سکندر حمید لودھی نے ادا کئے۔ جبکہ جنگ گروپ کے سرمد علی نے تعارف پیش کیا جبکہ سعدیہ شریف اور نور اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔احسان مانی نے مزید کہا کہ سری لنکا اوربنگلہ دیش سے پاکستان میں میچز کھیلنے کی بات چیت جاری ہے ۔رواں برس دونوں ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ سری لنکن ٹیم پر ہونیوالے حملے نے پاکستان میں کرکٹ کو بہت نقصان پہنچایااور کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کے لیے 8 سال سے زائد کاعرصہ لگ گیا۔ پاکستانی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے۔ پوری ٹیم سرفراز احمد کے پیچھے کھڑی ہے۔نہ ہی کوئی کھلاڑی کپتان کو گرانے کے لئے سازش یا لابنگ میں ملوث نہیں ہے جب سے میں چیئرمین بناہوں ہم میرٹ کو اہمیت دے رہے ہیں۔یہ تاثردرست نہیں ہے کہ ٹیم سیاست کو شکار ہے۔مجھے اس سے قبل بھی تین چار بار پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کی پیشکش ہوئی تھی میں نے ہر بار یہ کہا کہ یہ عہدہ اسی وقت قبول کروں گا جب میرے کام میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی جب میں نے یہ کہا تو پھر مجھ سے پیشکش کرنے والوں نے کوئی بات نہیں کی مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمٹ کی وجہ سے بیٹنگ میں خلا پیدا ہوا ۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں کر کٹ بورڈ کرکٹ سکول اور کرکٹ کلب بھی چلا رہا ہے ۔ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں ۔کوالٹی کرکٹ کے لیئے ڈومیسٹک کرکٹ میں ریفارمز لا رہے ہیں ۔ کوالٹی کرکٹ ہمارے لیئے ایک چیلنج ہے ۔ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی سے کرکٹ میں بہتری آئے گی۔ احسان مانی نے کہا کہ انڈر13 ، 16 اور انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی گرومنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کریں گے ۔چیف پیٹرن پی سی بی وزیر اعظم عمران خان کوالٹی کرکٹ چاہتے ہیں ۔ ٹیم میں کسی قسم کی سیاست کی باتیں درست نہیں ہیں ۔ تمام کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ ہیں ۔بھارت کے ساتھ سیریز تنازعہ کے لیئے ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں تاہم اب بھارت کو کرکٹ کھیلنے کے لیے پہل کرنا ہوگی۔ ہم اس حوالے سے پہل نہیں کریں گے۔تاہم بھارت سے بات چیت بھارت کے عام انتخابات اور بورڈ الیکشن کے بعد ہی ممکن ہے ۔ بورڈ کے معاملات چلانے کے حوالے سے کبھی دبائو نہیں رہا۔ پہلے بھی 2 تین بار ان کا نام پی سی بی میں خدمات کے حوالے سے گردش کرتا رہاہے ، تاہم میرا ہمیشہ سے صرف ایک ہی مطالبہ تھا کہ میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کروں گا۔احسان مانی نے اپنی جوانی کے حوالے سے کرکٹ کی یاداشتیں بھی حاضرین سے شئیر کیں۔ پی ایس ایل کا کرکٹ کی بحالی میں بہت ہاتھ ہے۔پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے جو جنون ہے وہ بہت کم ممالک میں ہے ۔ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کے لیے کام کرنے کا مقصد یہی ہے کہ کرکٹ کا معیار بہتر ہو۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے متاثر ہوکر بھارت نے بھی آئی پی ایل کی تقاریب بہتر کی ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ کوچ کھلاڑیوں پر بہت توجہ دیتا ہے وہ انفراد ی طور پر کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتا ہے ،اس نے تمام کھلاڑیوں سے ذاتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن کوچز کے ساتھ اپنے مقامی کوچز کو بھی منسلک کریں گے جس سے ہمارے کوچز کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ ہمارےمنصوبوں میں اصلاحات سب سے پہلے ہیں۔ احسان مانی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی پرسنیلٹی بلڈنگ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ۔ سرفراز سے بہتر کوئی کپتان نہیں ہے ۔ سرفراز ہی ورلڈ کپ کے کپتان ہیں۔ شرجیل خان کی معطلی ستمبر میں پوری ہو رہی ہے اس کے بعد انہوں نے ری ہیبلٹیشن پر جانا ہو گا ، بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگلے سال کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں ورنہ زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں ہوں ۔ پی سی بی میں بین الاقوامی معیارکے ماہرین کی خدمات حاصل کررہےہیں جس سے ہمارا مقصد میعاری کرکٹ کا حصول ہے ۔ ہمارے ملک میں ایسا موسم ہے کہ ہر طرح کی پچ تیار کی جاسکتی ہے تاہم ایسا ہوتا نہیں ، جبکہ ہماری پچز بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔
تازہ ترین