• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، وفاق المدارس العربیہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے وفاقی ا ور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مدارس کے خلاف اقدام اور نئی پالیسوں کو مسترد کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے اور آئین اور قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے ،مدارس اپنی آزادی اورخودمختاری پر کسی بھی طرح کی ملکی اور غیر ملکی مداخلت کو برادشت نہیں کریں گے،مدارس نے پاکستان کو ہمیشہ نیک نامی دی اور یہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیںجس نے بھی مدارس کو ختم کرنے یا دبانے کی کوشش کی وہ خود مٹ گیا ہے، تما م مکاتب فکر کے علماءکرام مدارس کے خلاف سازشوں کے خلاف عوام تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں،مدارس کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے جوڑنا خود انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاق العربیہ پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبد الرازاق اسکندر ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے جا معہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کراچی میں وفاق المدارس کے مرکزی پیغام مدارس کنونش سے خطاب اور کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مرکزی کنونشن میں شہر بھر سے مدارس کے منتظمین ا، آئمہ مساجد اور علماءکرام اور عواما ور شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا ۔ مولا نا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر نے کہا کہ مدارس پاکستان کے لئے ایک انعام ہے،یہ پاکستان کے لئے مفت میں نیک نامی کا ایک ذریعہ ہے ، ماضی میں بیشتر ممالک کے طلباءکی ایک بڑی تعداد پاکستان میں دینی تعلیم کے لئے آتی تھی اور جن کی کفالت حکومت نہیں مدارس کرتے تھےاور یہ طلبہ واپس اپنے ملکوں میں جاکر پاکستان کے نمائندے بن جاتے تھے اور پاکستان کو نیک نامی ملتی تھی اس میں ہمارا کوئی خرچہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ افسوس کہ ایک آمر نے اس پر پابندی لگائی اور یہ سلسلہ رکا، مدارس کی خدمت اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑی سعادت ہے ۔
تازہ ترین