آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید بطور وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نہیں بن سکتے، بنے تو کمیٹی اکھاڑہ بن جائے گی، ریاض فتیانہ

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) شیخ رشید بطور وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نہیں بن سکتے ہیں کیونکہ اس کمیٹی نے تمام اداروں اور وزراء کا احتساب کرنا ہوتا ہے۔ شیخ رشید کبھی نواز شریف اور کبھی عمران خان کی تصویر کے صدقے رکن قومی اسمبلی بنتے رہے ہیں جبکہ میں چھ مرتبہ اسمبلی کا رکن بن چکا ہوں، وہ تحریک انصاف کے کارکن رانامبشر کے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے اب ہر ایک کی پگڑی اچھالنے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہیئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں