آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”دِل کیا کرے “ میں محبت کی آنکھ مچولی جاری، نئی قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) لازوال محبت کی ایک اور کہانی ”دِل کیا کرے“ میں جذبات اور احساسات کی جنگ جاری ہے۔ ناظرین چھٹی قسط میں ارمان کی خاموش محبت ، ایمی کی رخصتی ، دوستی کا امتحان اور محبت کی آنکھ مچولی دیکھیں گے۔ لازوال محبت کی اس داستان کا ہیرو ارمان بچپن میں چھپائی ہوئی ایمی کی چیزیں دکھا کر اُسے سرپرائز دے گا لیکن ایمی کے دِل میں محبت کا دیپ پھر بھی نہیں جلے گا۔ جیسے جیسے ایمی کی رخصتی قریب آئے گی ارمان کی دوستی کا امتحان بھی بڑھتا چلا جائے گا۔ ایمی کی رخصتی بھی ہو جائے گی لیکن رومیسا کے دِل کا میل نہیں جائے گا کیونکہ رومیسا اب بھی ایمی کو اپنی بیٹی فریال کی خوشیوں کی بربادی کا سبب مانتی ہے۔ ۔ بلاک بسٹر سیریل ”دِل کیا کرے“ پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیوٹی وی “ سے رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں